بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں ویکسین لگانے کا حکم

سوال

كيا روزے کی حالت میں مروجہ کوڈ 19 کی ویکسین لگوائی جا سکتی ہے؟

جواب

روزے  کی حالت میں انجیکشن ( خواہ رگ میں لگوایا جائے، یا جلد / گوشت میں) لگوانے سے  روزہ فاسد نہیں ہوتا، مذکورہ ویکسین  چوں کہ  بذریعہ  سرنج / انجیکشن لگائی جاتی ہے، لہذا اس کے لگانے سے روزہ فاسد نہ ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن و المفطر إنما هو الداخل من المنافذ  للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر و إنما كره الإمام الدخول في الماء و التلفف بالثوب المبلول لما فيه من إظهار الضجر في إقامة العبادة لا؛ لأنه مفطر اهـ"

(کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، صفحہ: 395 و396، ط: ایچ، ایم، سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وما يدخل من مسام البدن من الدهن لايفطر، هكذا في شرح المجمع."

(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ج:1، صفحہ: 203، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200193
تاریخ15-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں