روزے میں بوس و کنار کی وجہ سے انزال ہوگیا
سوال
روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ کپڑے پہنے ہوئے لیٹنے اور بوس کنار کے دوران کم زوری کی وجہ سے بے اختیار لیٹے ہوئے ہی نا چاہتے ہوئے بھی کسی بیماری کی وجہ سے کپڑوں کے اندر ہی انزال ہونے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
جواب
روزے کی حالت میں میاں بیوی میں آپس کے بوس و کنار کی وجہ سے اگر منی خارج ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، قضا لازم ہو گی، کفارہ لازم نہ ہوگا، تاہم جس شخص کو اپنے اوپر اعتماد نہ ہو، ایسے شخص کے لیے روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرنا یا بغل گیر ہونا مکروہ ہے، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
روزے کی حالت میں میاں بیوی سے بوس و کنار کرنا
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

