قرآن پاک کی تلاوت سنتے وقت کھانے پینے کا حکم
سوال
تلاوت قرآن سنتے وقت کچھ کھانا یا پینا جائز ہے؟
جواب
قرآنِ پاک کی تلاوت سنتے وقت کچھ کھانا یا پینا جائز ہے، البتہ چوں کہ قرآن پاک کی تلاوت کے وقت اسے غور اور توجہ سے سننے کا حکم ہے؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ کھانے پینے سے فارغ ہوکر اطمینان سے غور و فکر کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کو سنا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200142
تاریخ14-04-2021

