ارمان نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
"ارمان" نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
’’ارمان‘‘ اردو زبان کا لفظ ہے، بمعنی آرزو اور تمنا۔ ’’ ارمان‘‘ نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم حضرات انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر یا اچھے معنی والا عربی نام رکھنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200112
تاریخ14-04-2021

