بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گھر میں ناخن کاٹنا

سوال

حدیث کی رو سے گھر میں ناخن کاٹنا کیسا ہے؟

جواب

ناخن کاٹنے کا تعلق صفائی ستھرائی سے ہے جس کا اہتمام آدمی عموماً اپنے گھر ہی میں کرتا ہے؛  لہذا ناخن گھر میں کاٹنا جائز ہے، نیز ناخن چوں کہ انسانی عضو ہیں، لہٰذا کاٹنے کے بعد انہیں کسی پاک جگہ دفن کردینا چاہیے یا  کسی پاک جگہ میں ڈال دیا جائے  ۔ تاہم حدیث میں گھر میں ناخن کاٹنے کی صراحت نہیں مل سکی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200082
تاریخ14-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں