بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی چند رکعتیں فوت ہوجائیں تو وتر کے بعد اُنہیں کیسے ادا کریں اور کون سی سورت پڑھنی چاہیے؟

سوال

تراویح  کی  چند رکعتیں فوت ہوجائیں تو  وتر کے بعد اُنہیں کیسے ادا کریں اور کون سی سورت پڑھناچاہیے؟

جواب

 تراویح  کي  فوت شدہ رکعات  کو وتر کے بعد (صبح صادق سے پہلے پہلے) اسی طریقہ پر ادا  کیا جائے گا، جس  طريقه پر عام نوافل ادا کی جاتی ہیں، نیز ان فوت شدہ رکعات کے  لیے کوئی سورت  متعین نہیں، کوئی بھی سورت  ان فوت شدہ  رکعات میں پڑھی جاسکتی ہے۔ 

الدر المختار میں ہے:

"(و وقتها بعد صلاة العشاء) إلى الفجر (قبل الوتر وبعده) في الأصح، فلو فاته بعضها، وقام الإمام إلى الوتر أوتر معه، ثم صلى ما فاته."

(الدر المختار: كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل (2/ 44)،ط. دار الفكر، سنة النشر 1386، مكان النشر بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200079
تاریخ14-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں