بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1448ھ 22 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تہجد کی رکعات

سوال

تہجد کی نماز کی کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟

جواب

روایات میں نمازِ تہجد کی کم از کم دو رکعات اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات وارد ہوئی ہیں؛ البتہ اکثر وبیشتر آں حضرت ﷺ کی نمازِ تہجد آٹھ رکعات  (دو دو رکعت پر سلام کے ساتھ)  تھیں، اسی وجہ سے فقہاءِ حنفیہ نے فرمایا ہے کہ تہجد میں افضل آٹھ رکعات ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے :

’’وصلاة اللیل وأقلها...‘‘

وتحته في الشامیة: قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان رکعات بأربع تسلیمات‘‘.

(الدر المختار مع الشامية، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاة اللیل، کراچی ۲/ ۲۵)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200076
تاریخ14-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں