کیا عورت تراویح کی نماز میں قرآن سنا سکتی ہے؟
سوال
عورت تراویح کی نماز میں قرآن سناسکتی ہے؟
جواب
تراویح یا کسی بھی نماز میں عورتوں کی تنہا جماعت مکروہ تحریمی ہے؛ لہٰذا حافظہ لڑکی کو بھی چاہیے کہ قرآنِ کریم اپنی تراویح کی نماز میں تنہا پڑھتی رہے۔
الدر المختار میں ہے:
"(و) يكره تحريمًا (جماعة النساء) ولو في التراويح في غير صلاة جنازة ."
(الدر المختار: كتاب الصلاة، باب الإمامة (1/ 565)،ط. دار الفكر، سنة النشر 1386، مكان النشر بيروت)
فقط، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200071
تاریخ13-04-2021

