روزے میں بھاپ لینا
سوال
روزے میں منہ اور ناک میں بھاپ لے سکتے ہیں ؟
جواب
بھاپ لینے کی صورت میں پانی بخارات میں تبدیل ہو کر ناک کے راستے پیٹ کے اندر چلاجاتا ہے اس وجہ سے روزہ کی حالت میں بھاپ لینے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے۔
''فتاوی شامی'' میں ہے:
''ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي''.
(الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200062
تاریخ13-04-2021

