رمضان کا چاند دیکھ کر سورہ قدر پڑھنا
سوال
رمضان المبارک کے چاند دیکھ کر سورۂ قدر پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
تلاش کے باوجود احادیث میں اس کا ثبوت نہیں مل سکا؛ لہٰذا اسے سنت، مستحب یا ثواب نہ سمجھا جائے۔ البتہ کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہو تو ہمارے علم میں نہیں، مجرب ہونے کی صورت میں اسی درجے میں سمجھتے ہوئے پڑھنے کی اجازت ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144209200050
تاریخ13-04-2021

