بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد مصطفی شافی نام رکھنا

سوال

بچے نام محمد مصطفے شافی رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"محمد"  کا معنی ہے: جس کی اچھی خصلتوں کی بنا  پر تعریف کی جائے۔

"مصطفی" کا معنی ہے: چنا ہوا، پسندیدہ۔

"شافی " کا معنی ہے:یہ شاف سے ہے اور ’’شاف‘‘ رسول اللہ ﷺ کے صفاتی ناموں میں سے ہے، اس کے معنی ہیں:  معالج۔

مذکورہ تینوں نام حضوراکرمﷺ کے اسمائے گرامی میں سے ہیں ، اور اپنے بچے کا نام انبیاء کے نام پر رکھنا مستحب ہے، آپﷺ نے  بچوں کے نام انبیاءِ  کرام  علیہم السلام کے نام پر رکھنے  کی ترغیب دی ہے۔

لہذا بچے کا نام "محمد مصطفی شافی"  نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ  برکت ہے۔

فیض القدیر  شرح الجامع الصغیر میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: سموا بأسماء الأنبياء."

(باب حرف السين،رقم الحدیث:4717، ج:4، ص:113، ط:المكتبة التجارية)

الروض الأنف فی شرح السیرۃ النبویۃ لابن ہشام میں ہے:

"وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزّبَعْرَى أَيْضًا حِينَ أَسْلَمَ

وَلَقَدْ شَهِدْت بِأَنّ دِينَك صَادِقٌ ... حَقّ وَأَنّك فِي الْعِبَادِ جَسِيمُ

وَاَللهُ يَشْهَدُ أَنّ أَحْمَدَ مُصْطَفًى ... مُسْتَقْبَلٌ فِي الصّالِحِينَ كَرِيمُ."

(باب ذكر الاسباب الموجبة الى مكة، ج:7، ص:247، ط:داراحياء التراث العربى)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144209200001
تاریخ13-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں