انابیہ نام کا معنی اور اس کے ساتھ کوئی اور لفظ لگانا
سوال
انا بیہ نام کے ساتھ اور کو ن سا اچھا لفظ لگا سکتے ہیں؟
جواب
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔
ففي المعجم الوسیط: "الأناب: المسك أو عطر یشبهه."
(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت)
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں ”انابیہ“ نام رکھنا درست ہے، اور یہ نام تنہا رکھنا بھی درست ہے اور اس کے ساتھ کوئی بھی اچھے معنی والا لفظ ، یا والد کا نام بھی لگا یا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

