بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کسے دے سکتے ہیں؟

سوال

صدقہ کون کون کھا سکتا ہے؟

جواب

صدقاتِ  واجبہ مستحقین کو دینا ضروری ہے، غیر مستحق کو دینے سے صدقاتِ  واجبہ ذمے سے  ساقط نہ ہوں  گے، البتہ صدقات نافلہ جنہیں عرف میں خیرات کرنا کہا جاتا ہے، یعنی جو انسان محض  ثواب کے لیے  خرچ کرتا ہے، وہ مستحق غیر مستحق سب کو دے سکتے ہیں۔

مستحق اس شخص کو کہتے ہیں جس کے پاس اس کی ضرورت و استعمال سے زائد اتنا مال یا سامان موجود  نہ ہو، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچتی ہو، اور وہ سید/ ہاشمی نہ ہو۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

کیا صدقہ ہر کسی کو دے سکتے ہیں؟

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201458
تاریخ11-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں