بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قضاء نمازوں کی رکعات کی تفصیل

سوال

قضا نمازوں کی رکعات کی تعداد کیا ہیں یعنی اگر ظہر،عشاء یا کوئی اور نماز قضا ہو جائے تو کتنی رکعات ادا کریں؟

جواب

قضا  نماز میں صرف فرض اور واجب کی قضا  ہے۔ رکعات کی تفصیل یہ ہے :

فجر کی دو رکعات فرض۔

ظہر کی چار رکعات فرض۔

عصر کی چار رکعات فرض۔

مغرب کی  تین رکعات فرض۔

عشاء کی چار رکعات فرض اور تین رکعات وتر واجب۔

البتہ اگر فجر کی نماز اسی دن زوال سے پہلے پہلے قضا کی جارہی ہو تو فجر کی فرض نماز کے ساتھ ساتھ اس کی سنتیں بھی ادا کی جائیں گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 66):

(وقضاء الفرض والواجب والسنة فرض وواجب وسنة) لف ونشر مرتب

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 66):

(قوله وقضاء الفرض إلخ) لو قدم ذلك أول الباب أو آخره عن التفريع الآتي لكان أنسب. وأيضا قوله والسنة يوهم العموم كالفرض والواجب وليس كذلك، فلو قال وما يقضى من السنة لرفع هذا الوهم رملي.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201439
تاریخ11-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں