بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں ٹی وی ڈرامے دیکھنا

سوال

کیا روزے کی حالت میں جاندار  کی تصویر دیکھنے سے یا پاکستانی ڈرامے دیکھنے سے روزہ فاسد ہو جاتاہے؟

جواب

ٹی  وی  دیکھنا  چوں  کہ  کئی  گناہوں کا مجموعہ ہے  جس کی وجہ سے  عام حالات میں بھی  یہ دیکھنا شرعاً جائز نہیں، چاہے کسی بھی نوعیت کا پروگرام  ہو، اور روزے کی حالت میں اس کے گناہ میں مزید شدت آجاتی ہے، لہذا اس گناہ سے اجتناب نہایت ضروری ہے۔تاہم  اس کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا،  روزہ تو جسم کے کسی منفذ میں سے کسی  چیز کے اندر تک پہنچ جانے سے یا اپنے عمل سے شہوت پوری کرنے سے ٹوٹتا ہے۔  تاہم فلم یا ڈراما بینی گناہ ہونے کے ساتھ ساتھ روزے کے ثواب میں کمی  کا سبب  ہے، بعض روایات سے معلوم ہوتاہے کہ جس طرح بعض جگہوں  (مثلاً حرم) اور بعض اوقات (مثلاً رمضان) میں نیکیوں کا ثواب بڑھ جاتاہے اسی طرح ان جگہوں اور اوقات میں گناہ کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے؛ لہٰذا گناہوں سے روزے کی حفاظت از بس ضروری ہے۔

مصنف ابن أبي شيبة (2 / 272):

8882 - حدثنا حفص، عن مجالد، عن الشعبي، قال: قال عمر: «ليس الصيام من الطعام والشراب وحده، ولكنه من الكذب، والباطل، واللغو، والحلف»

(باب ما يؤمر به الصائم من قلة الكلام، وتوقي الكذب)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201419
تاریخ11-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں