مہر کی کم از کم مقدار
سوال
کم سے کم مہر کی مقدار کیا ہے؟ موجودہ دور میں اس کی قیمت کیا بنتی ہے؟
جواب
مہر کی کم سے کم مقدار 10درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے۔ اور 10 درہم کا وزن 2 تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق اُس کی مقدار 30 گرام 618 ملی گرام ہوتی ہے، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ چاندی کی قیمت معلوم کر کے اس کا حساب کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208201406
تاریخ11-04-2021

