بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کے فدیہ کا مصرف

سوال

کیا روزے کا فدیہ کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ بھی استعمال ہو سکتا ہے جیسا کہ گھر کا بل وغیرہ دینا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ روزے کا فدیہ گندم نصف صاع یعنی پونے دو کلو   تاہم احتیاطا دو کلو یا اسکی قیمت دینی چائیے،البتہ  فقیر کی حاجت پورا کرنے کے اعتبار سےفدیہ میں قیمت  دینا زیادہ بہتر  اور  آخرت میں ثواب کا باعث ہے، پھر لینے والے مستحق کو اختیار ہے اپنے کسی بھی ضروری مصرف میں خرچ کرسکتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ودفع القیمة ای الدراھم افضل من دفع العین علی المذھب المفتی به لان العلة فی افضلیة القیمة کونھا اعون علی دفع حاجة الفقیر"

(باب صدقة الفطر،ج:2،ص:366،ط:ایچ ایم سعید)

فقط والله أعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201405
تاریخ11-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں