بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شادی میں تاخیر کا حل

سوال

میری شادی میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آ جاتی ہے؟ کیا یہ کوئی بندش ہے ؟میرے گھر والے بہت پریشان ہیں۔کبھی لڑکا پسند نہیں آتا ہمیں،  کبھی ہم لوگ کسی کو پسند نہیں آتے۔  براہِ  کرم بتا دیں کہ کیا معاملہ ہے؟

جواب

ہر معاملے کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک وقت طے ہے، انتظار کریں، اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ صحیح رشتہ اگر ٹھکرایا جائے تو پھر رشتہ نہیں آتا تو اس کا حل یہ ہے کہ توبہ استغفار کریں اور عشاء کی نماز کے بعد  1400 مرتبہ "يَا وَدُودُ"  پڑھ کر دعا کریں، یہ عمل چالیس دن تک جاری رکھیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201388
تاریخ11-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں