قومی بچت اسکیم
سوال
کیا قومی بچت کی ،"پینشنرز بینیفٹ سکیم" سے ماہانہ منافع لینا حلال ہے؟
جواب
واضح رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ملنے والانفع سودہے، اس کااستعمال جائزنہیں ہے، اس معاملے پر توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور آپ نے جو پیسے جمع کرائے ہیں، اس اکاؤنٹ سے صرف اسی کے بقدر رقم استعمال کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208201387
تاریخ10-04-2021

