بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک لاکھ روپے پر زکوۃ کی مقدار

سوال

ایک لاکھ  روپے  پر کتنی زکوٰۃ   ہے ؟

جواب

نقود  اور  کرنسی  میں  زکاۃ کی مقدار احادیث میں جو بیان کی گئی ہے وہ چالیسواں حصہ  (اڑھائی فی صد)  ہے؛  لہٰذا صاحبِ نصاب ہونے پر اپنے اموال میں سے چالیسواں حصہ زکاۃ میں نکالنا واجب ہے، اور ایک لاکھ کا ڈھائی فیصد پچیس سو  (2500)روپے ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201368
تاریخ10-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں