بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین تولہ سونے کی زکوۃ

سوال

خاتون کے پاس تین تولے سونا  ہے تو زکوٰۃ کا کیا حساب ہو گا؟

جواب

اگر مذکورہ  خاتون کے پاس محض تین تولے سونا ہو، اس کے علاوہ ضرورت سے زائد نقدی، چاندی اور مالِ تجارت بالکل نہ ہو تو سونے  کا نصاب  (ساڑھے سات تولہ)  مکمل نہ ہونے کی وجہ سے  اس کے اوپر زکوۃ  لازم نہ ہوگی۔

اور اگر تین تولہ سونے کے علاوہ  ضرورت سے زائد نقدی یا چاندی ہو یا مالِ تجارت ہو  (خواہ معمولی رقم یا کچھ چاندی یا کچھ مالِ تجارت ہو) تو  سال پورا ہونے پر اس کی مجموعی  مالیت پر  ڈھائی فیصد زکوۃ  لازم ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201328
تاریخ08-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں