بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دودھ شریک بہن سے نکاح

سوال

میرے بھائی کی بیٹی نے میری بیوی کا دودھ پیا جب کہ اس وقت میرے چھوٹے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور وہ بھی میری بیوی کا دودھ پی رہا تھا، تو کیا اس صورت میں ، میں اپنے بڑے بیٹے کا نکاح اپنی اس بھتیجی سے کر واسکتا ہوں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں آپ  کے  بڑے بیٹے کا  نکاح آپ  کی بھتیجی سے جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ دونوں آپس میں دودھ شریک بہن بھائی ہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 31):

'' (و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسباً، ومصاهرة (رضاعاً) إلا ما استثني في بابه۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 213)

''(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان، واستثنى بعضهم إحدى وعشرين صورةً.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201261
تاریخ07-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں