زکات کی رقم سے گھر خرید کر مستحق کو دینا
سوال
زکوة کے پیسوں پر مستحق زکوة کے لیے گھر خرید سکتے ہیں؟
جواب
زکات کی رقم سے مستحقِ زکات فرد کے لیے گھر خرید کر اس کی ملکیت میں زکات کی نیت سے دینا جائز ہے، اور اس سے زکات ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208201209
تاریخ06-04-2021

