وتر کے بعد تہجد ادا کرنا
سوال
میں عشاء کے وتر عشاء کی نماز کے ساتھ ہی پڑھ لیتا ہوں اور 4 بجے تہجد کی 8 رکعت اور پھر 2 رکعت نفل حاجت پڑھتا ہوں کیا یہ درست ہے کہ نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں ایسا کرنا جائز ہے، البتہ اگر تجہد کے لئے اٹھنے کا معمول ہو، تو ایسی صورت میں وتر تہجد کی نماز کے بعد ادا کرنا اولی ہوگا۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے:
وتر کے بعد نفل پڑھنا اور شوال کے چھ روزوں کا حکم
۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208201155
تاریخ06-04-2021

