بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک قرآن مجید کی تکمیل سے پہلے دوبارہ قرآنِ مجید شروع کرنا

سوال

میں نے پچھلے رمضان میں قرآنِ  مجید پڑھا،  مگر وہ پورا نہ ہوسکا، اب مجھے یاد بھی نہیں  کہ کتنے پارے پڑھے تھے،  کیا اب  میں اس رمضان میں دوبارہ  نیا قرآنِ  مجید  شروع کر سکتا ہوں؟

جواب

قرآنِ  مجید پڑھنے کے آداب میں سے ہے کہ ترتیب سے پڑھا جائے، البتہ ایک قرآنِ مجید   کی تکمیل  سے پہلے  دوسری  مرتبہ  قرآنِ  مجید شروع سے پڑھنا ممنوع نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اس رمضان میں آپ ابتدا  سے قرآنِ مجید شروع کر سکتے  ہیں، تاہم  سال بھر  روزانہ تلاوت کا معمول بنانے کی کوشش کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201153
تاریخ05-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں