کیا بیوی اپنے شوہر کو زکات دے سکتی ہے؟
سوال
کیا مجبوری میں بیوی اپنے خاوند کو زکات دے سکتی ہے؟
جواب
مجبوری كي حالت مىں بھی بیوی اپنے شوہر کو اپنی زکات نہیں دے سکتی، ہاں نفلی صدقہ دے سکتی ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
ولا تدفع المرأة إلى زوجها عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في الهداية.
( كتاب الزكوة، الباب السابع في المصارف، ١ / ١٨٩، ط: دار الفكر)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208201148
تاریخ05-04-2021

