بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جیب خرچی پر زکوۃ کا حکم

سوال

میرے پاس نصاب کے مطابق سونا ہے، اس کے علاوہ جیب خرچی کے کچھ پیسے ہیں، تو کیا سونے کے ساتھ پیسوں پر بھی زکوۃ لازم ہو گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ  کی ملکیت میں سونے کے علاوہ جو پیسے ہیں، اگر وہ آپ کی ضرورت سے زائد ہوں،  اور  وہ  پیسے کسی مد میں واجب الادا  نہ ہوں، جمع ہو جاتے ہوں  تو اُن پیسوں پر بھی  زکات لازم ہو گی،  لیکن  اگر  جیب  خرچی کی رقم ضروریات میں خرچ ہو جانے والی ہو تو اس کی  زکات لازم نہیں ہو گی۔

باقی سونا، نصاب  (ساڑھے  سات تولہ)  یا اس سے زیادہ  ہےتو اس کی زکات بہرحال واجب ہوگی۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201127
تاریخ05-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں