رمضان المبارک میں کون سی عبادت کی جائے؟
سوال
میں رمضان مبارک کے قیمتی وقت کو حاصل کرنا چاہتا ہوں اور خاص وظیفہ پڑھنا چاہتا ہوں اور کوئی وقت ضائع نہ ہو۔
جواب
صورت مسئولہ میں رمضان المبارک میں فرض نمازوں کی پابندی، اور تراویح کی پابندی، تہجد ، قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کا اہتمام، حلال مال سے کھانے پینے کا اہتمام ، رکھا جائے، آخری عشرہ میں اعتکاف کرسکیں تو اس کا بھی اہتمام کر لیا جائے، نیز ’’ اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ‘‘ اور ’’ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ‘‘ پڑھنے کا اہتمام کریں۔
فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

