بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی سوتیلی ماں سے پردہ

سوال

 ایک لڑکی کی والدہ فوت ہوگئی ہے، اس کے والد نے دوسری شادی کرلی، اب اگر اس لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو کیا اس کے والد کی دوسری بیوی کا اس لڑکی کے شوہر سے پردہ ہوگا ؟راہ نمائی فرمائیں !

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی کےشوہر کے لیےاپنی بیوی کی سوتیلی ماں سے پردہ کرنا لازم ہے، اس لیے کہ وہ اس کی بیوی کی حقیقی ماں نہیں ہے، لہٰذا  وہ اس کی نامحرم ہے۔

فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 263):

"معنى قوله تعالى: {وأحل لكم ما وراء ذلكم} أي : ما وراء ما حرمه الله تعالى ... و يجوز الجمع بين امرأة و بنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة و زوجة كانت لأبيها و هما واحد؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم."

(فصل أنواع الجمع بين ذوات الأرحام منه جمع في النكاح، ج:2، ص:263، ط:دارالكتب العلمية)

و فی البحر الرائق شرح كنز الدقائق (8/ 34) :

"وَقَدْ جَمَعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ بَيْنَ زَوْجَةِ عَلِيٍّ وَ بِنْتِهِ وَ لَمْ يُنْكِرْ عَلَيْهِ أَحَدٌ."

(فصل في المحرمات بالنكاح، ج:3، ص:105، ط:دارالمعرفة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208201077
تاریخ05-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں