لکڑہارے کی بیوی کا کھانے کے وقت چھڑی ساتھ رکھنے والے واقعہ کی تحقیق
سوال
ایک لکڑ ہارے کی بیوی کھانا کھاتے وقت اپنے پاس چھڑی اس وجہ سے رکھا کرتی تھی کہ اگر میرے شوہر کو کھانا نا پسند ہو اور مجھےزد و کوب کرنا ہوتو اس کو اٹھنے کی زحمت نہ ہو ۔کیا یہ واقعہ کسی حدیث سے ثابت ہے ؟
جواب
حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں یہ واقعہ نہیں مل سکا، لہذا اِ س واقعه كو حدیث کی نسبت سے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200978
تاریخ03-04-2021

