بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دورانِ عدت ویکسین لگانے جانا

سوال

کیا عدت میں بیٹھی ہوئی خاتون کرونا ویکسین لگوانے کے لیے ہسپتال جا سکتی ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ عدت کے دوران کسی شدید  ضرورت  اور ایسے  شدید مرض  جس کا علاج  گھر پر ممکن نہ ہو سکے کے علاوہ عورت کا گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔ صورتِ  مسئولہ میں بیماری سے پہلے  معتدہ کا دورانِ عدت ویکسین لگانے جانا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ ویکسین وغیرہ  بیماری  کی وجہ سے  نہیں لگائی جاتی بلکہ  بیماری  سے پہلے بطور پیش خیمہ کے حفاظت کے لیے لگائی جاتی ہے، لہذا اس کے لگانے کے لیے ہسپتال کی جانے کی اجازت نہ ہو گی، گھر پر انتظام ہو سکے تو ٹھیک ورنہ عدت کے ختم تک انتظار کیا جائے اور عدت کے پورا ہونےپر ویکسین لگائی جائے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200960
تاریخ03-04-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں