بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایمن نام رکھنے کا حکم

سوال

لڑکی کے لیے ایمن نام   کیسا ہے؟ کیایہ درست ہے؟

جواب

''ایمن'' نام رکھنا جائز ہے، اس کے معنی ہیں: برکت والا(قاموس الوحید ص نمبر ۱۹۱۶،ادارہ اسلامیات)۔یہ اچھا نام ہے۔

''ایمن''  مذکرکا صیغہ ہے، اس لیے یہ لڑکے کا نام ہے، لڑکی کا نام "ام ایمن"  رکھا جائے یا "ایمن"   کا مؤنث صیغہ  " یُمْنٰی"(Yumna) ہے، یہ لڑکی کا نام رکھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200860
تاریخ31-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں