کیا سیگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال
سیگریٹ پینے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
جواب
سیگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ نماز سے قبل اچھی طرح منہ صاف کر لینا چاہیے؛ تاکہ منہ میں سیگریٹ کی بو باقی نہ رہے، منہ میں بدبو باقی ہو تو مسجد میں جانا اور اس حالت میں نماز اد اکرنا مکروہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200848
تاریخ31-03-2021

