رمضان المبارک کے نظام الاوقات کے صفحہ / کلینڈر پر سحر و افطار کی دعائیں لکھنا
سوال
رمضان المبارک کے نظام الاوقات کے صفحہ پر سحر و افطار کی دعائیں لکھنا کیسا ہے ؟
جواب
رمضان البارک کے نظام اوالاوقات کے صفحہ میں سحر و افطار کی دعائیں لکھنا درست ہے ، البتہ ایسے صفحے یا کلینڈر وغیرہ کا احترام ضروری ہے ، ان کو زمین پر گرنے وغیرہ سے محفوظ رکھاجائے ، جہاں بے ادبی کا گمان ہو، وہاں لکھنے سے احتیاط کی جائے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
’’ولو كتب القرآن على الحيطان و الجدران، بعضهم قالوا: يرجى أن يجوز، و بعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس، كذا في فتاوي قاضيخان‘‘.
( الباب الخامس في آداب المسجد، و ما كتب فيه شيئ من القرآن، أو كتب فيه اسم الله تعالى، ٥/ ٣٢٣، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

