بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر لیے گئے پلاٹ کی مکمل رقم ادا ہونے سے پہلے اسے منافع رکھ کر آگے بیچ دینا

سوال

کیا قسطوں پر  لیے گئے پلاٹ کی مکمل رقم ادا ہونے سے پہلے اسے منافع رکھ کر آگے  بیچ دینا درست ہے؟

جواب

قسطوں  پر  پلاٹ خرید کر اس کی مکمل رقم ادا  ہونے سے پہلے اسے منافع رکھ کر آگے بیچ دینا شرعًا  درست ہے۔

"البحرالرائق " میں ہے:

’’ (قوله : صح بيع العقارقبل قبضه ) أي عند أبي حنيفة وأبي يوسف ، وقال محمد لا يجوز لإطلاق الحديث ، وهو النهي عن بيع ما لم يقبض، وقياسا على المنقول وعلى الإجارة، ولهما أن ركن البيع صدر من أهله في محله ولا غرر فيه لأن الهلاك فيالعقارنادر بخلاف المنقول ، والغرر المنهي غرر انفساخ العقد ، والحديث معلول به عملا بدلائل الجواز‘‘۔(16/228)

بدائع الصنائع میں ہے:

’’( وأما ) بيع المشتري العقار قبل القبض فجائز عنه عند أبي حنيفة ، وأبي يوسف استحسانا‘‘۔(11/259)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200767
تاریخ29-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں