بچہ دائی کو دینا
سوال
پہلے زمانے میں لوگ بچوں کو پالنے کےلیے دائیوں کو دیا کرتے تھے تو آج اگر کسی کو اپنا بچہ دینا پالنے کے لیے دیا جائے کہ چھ ماہ یا سال بعد واپس لے لیں گے تو کیا حکم ہے آج کے زمانہ میں؟
جواب
یہ عمل آج بھی جائز ہے کہ اپنے بچوں کو کچھ عرصے کے لیے دائیوں کے پاس دودھ پلانے اور پالنے کے لیے چھوڑ دیا جائے ۔اور وہ ان کی ابتدائی تربیت کریں اور اس کے بعد کچھ عرصے بعد ان کو دوبارہ واپس لے لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200753
تاریخ29-03-2021

