حج کی نیت سے جمع کردہ رقم پر زکات کا حکم
سوال
حج کے لیے جمع کیے ہوئے پیسوں پر زکات واجب ہوگی یا نہیں ؟
جواب
جس شخص نے حج کے ارادے سے پیسہ جمع کر رکھا ہو (اور جمع شدہ رقم تنہا یا دیگر اموالِ زکات کے ساتھ مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچتی ہو) تو زکات کا سال مکمل ہونے پر اس رقم پر زکات واجب ہوگی۔
تفصیل کے لیے دیکھیے:
حج کی نیت سے جمع کی جانے والی رقم پر زکاۃ کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200697
تاریخ28-03-2021

