بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سحری کا آخری وقت

سوال

آج اگر روزہ  رکھنا چاہیں تو روزہ  کس وقت بند کریں؟

جواب

سحری کا وقت صبح صادق تک ہوتا ہے اور صبح صادق کے ساتھ سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور فجر کا وقت شروع ہو جاتا ہے، لہذا روزہ رکھنے کے لیے  فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے پہلے کھانا پینا بند کرنا ضروری ہے۔

چوں کہ صبح صادق کا وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے،  اس لیے دینی کتب کی کسی دوکان سے کسی مستند ادارے کا دائمی نقشہ اوقات نمازخرید لیں۔

نیز سحر وافطار اور نمازوں کے اوقات معلوم کرنے کی سہولت ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر موجود ہے، سرورق پر نمازوں کے اوقات کے سیکشن میں جاکر تاریخ، متعلقہ شہر اور جامعہ علوم اسلامیہ کا کلینڈر منتخب کیجیے، رواں مہینے کی تمام نمازوں کے اوقات کا نقشہ سامنے آجائے گا، مطلوبہ روزے کی تاریخ کے دن میں صبح صادق (سحری کا انتہائی وقت)، غروبِ آفتاب (افطار کا وقتِ آغاز) اور دیگر نمازوں کے اوقات آپ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200686
تاریخ28-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں