بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

والد کی موجودگی میں اولاد کا جائیداد میں حصہ مانگنا

سوال

کیا والد  کی موجودگی میں اولاد   کا جائیداد  میں  حصہ مانگنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  وراثت کا تعلق موت کے بعد سے ہوتا ہے،زندگی میں والد  اپنی جائیداد  کا  خود مالک  ہوتاہے؛ لہٰذا بصورتِ مسئولہ  اولاد کا والد کی زندگی میں والد  کی جائیداد میں کوئی ملکیتی  حق نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقةً، أو حكمًا كمفقود، أو تقديرًا كجنين فيه غرة و وجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل والعلم بجهة إرثه، وأسبابه وموانعه سيأتي."

(كتاب الفرائض، شرائط الميراث، ج:6، ص:758، ط:ايج ايم سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200652
تاریخ28-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں