بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عنایہ نام

سوال

میری بیٹی 18 اکتوبر 2018 کو پیدا ہوئی ہے اس کا نام عنایہ رکھا ہے،  لیکن بہت بیمار رہتی ہے ۔اور ضد کرتی ہے ، کوئی نام بتا دیں۔

جواب

"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  سے یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ  "عِنایہ"  ہی ملتا ہے، "عنایہ " کے  متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔

"عنایہ"  نام درست  ہے، اسے بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیماری اور شفا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، پورے یقین وخلوص کے ساتھ اللہ جل شانہ سے دعا کرتی رہیں، اور وقتاً فوقتاً حسبِ استطاعت صدقہ نکالتی رہیں، صبح وشام درود شریف، سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ الم نشرح ، چاروں قل  اور درود شریف سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کرکے پورے جسم پر پھیردیا کریں، درج ذیل دعا پڑھ کر بھی دم کریں :

"اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَايُغَادِرُ سَقَماً". (ترمذي)

نیز کسی مستند معالج سے علاج بھی کراتے رہیں، اللہ جل شانہ نے موت کے علاوہ ہر بیماری کی دوا پیدا فرمائی ہے، امید ہے کہ اسی کے فضل سے شفا ملے گی۔ فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200609
تاریخ27-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں