بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرونا کٹ پہننے کی صورت میں وضو کا حکم

سوال

کرونا کٹ پہن کر وضو کرنے کی اجازت نہ ملنے پر نماز کا حکم کیا ہے؟

جواب

کرونا کٹ پہننے سے قبل وضو کر لیا جائے، اور نماز با وضو ادا کی جائے، کٹ پہننے کے بعد اگر وضو ٹوٹ جائے تو  نماز سے قبل نیا وضو کرنا ہی  ضروری ہوگا، بے وضو نماز ادا کرنا  جائز نہ ہوگا، نیز مسئولہ صورت میں چوں کہ تیمم  کے جائز  ہونے  کے  اسباب میں سے کوئی سبب بھی نہیں پایا جاتا ہے، لہذا  تیمم کی بھی اجازت نہ ہوگی۔   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200584
تاریخ25-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں