بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اروش نام رکھنا

سوال

"اروش"  نام  کی تفصیل بتا دیں،  بیٹی کا نام رکھنا کیسا رہے گا؟

جواب

اگر اسے "اُرُوْش" پڑھا جائے تو یہ "اَرش" کی جمع ہے، بمعنی زخم، یا زخم کی دیت/تاوان۔ اور اگر یہ "اَرْوَش" ہو تو یہ مذکر صفت ہے، اور اس کا معنی ہے:  کم عقل، بدھو، کندھ  ذہن ۔

مذکورہ نام نہ رکھا جائے۔  صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کر لیا جائے، یا عمدہ معانی کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔

ناموں کے حوالے سے راہ نمائی کے  لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود  اسلامی  نام  کا انتخاب کرکے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

أروَش : (معجم الرائد) : 

"أروش في عقله خفة ، غبي ، أبله ، جمع : روش ، مؤنث روشاء."

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200472
تاریخ23-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں