بوڑھی بیوی صحبت سے انکار کرے تو کیا حکم ہے؟
سوال
بوڑھے میاں بیوی میں اکثر بوڑھی عورت اپنے میاں کے ساتھ صحبت کرنا نہیں چاہتی، جس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثر جنگ و جدل رہتی ہے، اور حقوق کے حوالے سے دیکھا جائے تو شوہر کا بھی تو بیوی پر حق ہے، اس ضمن میں اگر بیوی منع کرے صحبت سے تو کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بوڑھی خاتون کے انکار کی وجہ اگر کوئی شرعی مجبوری ہو، تو اس صورت میں شوہر کو اس کی رعایت رکھنی چاہیے، اور اسے معذور سمجھ کر صبر کرنا چاہیے، اور اگر اس کے لیے صبر ممکن نہ ہو اور دوسرے نکاح کی استطاعت ہو تو دوسرا نکاح کرکے اپنی جائز خواہشات پوری کر سکتا ہے، البتہ اگر شرعی عذر کے بغیر صحبت سے انکاری ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ خاتون گناہ گار ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

