شوہر اور بھائیوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم کا طریقہ
سوال
عورت کا انتقال ہو جائے اور اس کے والدین بھی نہ ہوں تو اس کی میراث شوہر اور بھائیوں کے درمیان کیسے تقسیم ہوگی ؟
جواب
عورت کے ورثاء میں اگر صرف شوہر اور بھائی ہوں (یعنی والدین کے ساتھ ساتھ اس کی اولاد بھی نہ ہو) تو اس کے ترکہ میں سے آدھا حصہ اس کے شوہر کو ملے گا اور باقی آدھا حصہ تمام بھائیوں میں برابر برابر تقسیم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200446
تاریخ23-03-2021

