بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جُمادى الأولى 1448ھ 16 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا کلینک/ لیبارٹری میں ایکو مشین کی قیمت پر زکات ہے؟

سوال

میں ایک چھوٹا سا کلینک چلاتا ہوں، میرے پاس ہارٹ ا سپیشلسٹٹ ڈاکٹر صاحب آتے ہیں ان کے  لیے ایکو مشین پانچ لاکھ کی لی ہے،  جس کی ٹیسٹ فیس دوہزار ہے، کیا اس مشین کی قیمت پر بھی زکات واجب ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں ایکو مشین کی قیمت پر زکات واجب نہیں،  البتہ اس سے ہونے والی  کل آمدنی  یا آمدنی  کا  کچھ  اگر سال بھر محفوظ رہتا ہو،  اور پہلے سے صاحبِ  نصاب ہوں یا اس جمع شدہ رقم کی وجہ سے صاحبِ نصاب بن جائیں تو  زکات کا سال مکمل ہونے پر اس حصہ کو بھی کل جمع پونجی میں شامل کرکے کل کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد بطور زکات ادا کرنا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر اگر ایکومشین سے حاصل ہونے والی آمدنی  اگر خرچ ہوجاتی ہو، کچھ بھی نہ بچتی ہو تو اس صورت میں اس آمدنی پر زکات واجب نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200441
تاریخ23-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں