بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بٹ کوئن کرپٹو (BTC) ٹریڈنگ کا حکم

سوال

بٹ کوئن کرپٹو ٹریڈنگ کے بارے میں معلوم کرنا تھا کہ یہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟

جواب

’’بٹ کوائن‘‘ اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں  ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘  کہا جاتا ہے کا کوئی مادی وجود نہیں ہے، اس لئے اسے ’’کرنسی‘‘ یا ’’مال‘‘ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ، اس لیے اس کے ذریعہ لین دین کرنا، اس میں سرمایہ کاری کرنا اور اس کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200410
تاریخ22-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں