منحہ نام رکھنا
سوال
میں نے اپنی بیٹی کا نام منحہ رکھا ہے، مگر کچھ بزرگوں نے نام تبدیل کرنے کا کہا ہے،برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں !
جواب
''مِنْحَهْ'' کے معنی گفٹ ،تحفہ کے ہیں، یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ کہنے اور لکھنے میں درست تلفظ کا اہتمام کریں۔
تاج العروس میں ہے:
"منح : ( مَنَحَهُ ) الشّاةَ والنّاقَةَ ( كَمنَعَه وضَرَبَه ) يَمنَحه ويَمْنِحُه : أَعارَه إِيّاهَا ، وذكره الفَرَّاءُ في باب بَفعَل ويَفعِل . ومَنَحَه مالاً : وَهَبَه . ومَنَحَه : أَقرَضه . ومَنَحَه : ( أَعْطَاهُ ، والاسمُ المِنْحَة ، بالكسر )، وهي العَطِيّة ، كذا في (الأَساس )". (ج:7/ص:155/ط:دارالھدایة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

