امل حسین نام رکھنا درست ہے
سوال
امل حسین نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
"اَمَل" کا معنی: امید، آرزو، خواہش ہے؛ لہذا "امل حسین" نام رکھنا درست ہے، تاہم صحابہ صحابیات کے اسماء میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"أمل": الأَمَل والأَمْل والإِمْل: الرَّجاء."
(ج: 11 صفحہ: 27، ط: دار صادر - بيروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200361
تاریخ21-03-2021

