عید کی نماز کا حکم
سوال
نمازِ عید فرض ہے یا سنت؟
جواب
عید کی نماز واجب ہے، جس آدمی پر جمعہ کی نماز ادا کرنا فرض ہے اُس آدمی پر عید کی نماز ادا کرنا واجب ہے، یعنی آزاد، عاقل، بالغ، مرد جو شہر میں مقیم ہو اور صحت مند ہو۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 166):
"(تجب صلاتهما) في الأصح (على من تجب عليه الجمعة بشرائطها) المتقدمة (سوى الخطبة) فإنها سنة بعدها."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144208200337
تاریخ21-03-2021

