بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سجدۂ سہو کے وجوب کے بعد اس کو ترک کر دینے کا حکم

سوال

امام  صاحب   ظہر   کی نماز  میں دوسری رکعت  پر بیٹھنا بھول گئے  اور  آخر میں سجدۂ  سہو  بھول گئے۔کیا نماز  ہوگئی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں مذکورہ امام صاحب پر نماز کے  آخر میں سجدۂ  سہو کرنا لازم تھا، اگر سجدۂ  سہو کرنا بھول گئے تو  وقت کے اندر اس نماز کا  اعادہ کرنا لازم تھا، وقت  گزر جانے کے بعد اس  نماز کا اعادہ  واجب نہیں ہے۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 440):

"كلّ صلاة أدّيت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوباً في الوقت، وأمّا بعده فندب."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144208200333
تاریخ21-03-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں